رئیل اسٹیٹ ہے کیا ؟
رئیل اسٹیٹ دراصل مختلف پہلؤں اور ملک کی متعدد انڈسٹریز میں اہم کردار ادا کرتی ہے
جن میں جائداد کی خریدوفروخت، زمین، عمارات، اور قدرتی وسائل (فصلوں، معدنیات، ) وغیرہ کا کام شامل ہوتا ہے
متعدد کاروباری اداروں کا رئیل اسٹیٹ سے براہ راست تعلق ہوتا ہے جیسے رہائشی، تجارتی،اور زرعی شعبوں سے وابستہ ادارے ہیں
تاہم کاروباری اداروں کی اہم اقسام جو رئیل اسٹیٹ میں ملوث ہیں یا تو آپریشنل (پراپرٹی مینجمنٹ، اثاثہ مینجمنٹ، قرض سروسنگ وغیرہ) یا بین الااقوامی (بروکرج، لکھاوٹ، وغیرہ) شامل ہیں
رئیل اسٹیٹ بزنس میں کامیابی کے لیے کیا ضروری ہے؟
زمانہ جتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ویسے ہی کاروبار اور مارکیٹنگ کے تقاضے بھی نئے اور مختلف سے مختلف تر ہوتے جارہے ہیں
ایسے ہی رئیل اسٹیٹ بزنس کے تقاضے اور تشہیر کے کارہائے طریقے بھی مختلف ہوتے جارہے ہیں
سب سے پہلی چیز آپ کو مارکیٹنگ کے نت نئے اور پرکشش طریقے آنے چاہیے
مارکیٹنگ کسی بھی کاروبار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے
جتنی زیادہ اور جس احسن طریقے سے آپ مارکیٹنگ کریں گے
اتنا زیادہ آپ کا کاروبار پھلے گا پھولے گا
مارکیٹنگ کے طریقے آگے چل کر ہم بتائیں گے
دوسرے نمبر پر آج کے دور میں آپ کو انٹرنیٹ کا استعمال آنا چاہیے
دن بہ دن یہ کام دفتروں سے اٹھ کر ویب سائٹس پر منتقل ہوتا جارہا ہے تو آپ کو انٹرنیٹ کی شد بد بھی ہونی چاہیے تاکہ آپ بذات خود ساری چیزوں کا گہرائی سے جائزہ لے سکیں
تیسری چیز جو انٹرنیٹ ہی کے زمرے میں آتی ہے وہ ہے میڈیا کی جدید شکلوں کے استعمال کا آنا ۔سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا ان سب کا نہ صرف آپ کو استعمال آتا ہو بلکہ آپ ان میں اپنی مارکیٹنگ کرنے کے طریقے بھی جانتے ہوں
رئیل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے ؟
اب سوال آتا ہے اس دور میں رئیل اسٹیٹ کی کامیاب اور پراثر مارکیٹنگ کیسے کی جائے
ٹویٹر
لنکڈ
فیس بک
واٹس اپ
ٹیلی گرام
انسٹاگرام
یہ سوشل میڈیا کے کچھ ذرائع ہیں جن پر آپ اپنی رئیل اسٹیٹ بزنس کا اکاؤنٹ، پیج، یا گروپ بنا کے مارکیٹنگ کرسکتے ہیں
سوشل میڈیا صارفین اور سماجی کارکنوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں
آپ اپنی کوئی بھی ویب سائٹ بھی بنا سکتے ہیں
سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کو آپ کو رئیل اسٹیٹ ڈیجیٹل موجودگی کہہ سکتے ہیں
رئیل اسٹیٹ ڈیجیٹل موجودگی کے فوائد؟
!۔۔سرمایہ کاری کے بے شمار ذرائع.
!…طویل المیعاد رئیل اسٹیٹ کی خریدوفروخت کی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بہترین طریقہ
!…بہت سستی سرمایہ کاری اور سستی شرح پر لیڈرز پیداکرنا
!…اعلی ROI کے ساتھ بات چیت کا ذریعہ
!…رئیل اسٹیٹ کے مواد کو عام کرنے کے لیے ڈیجیٹل موجودگی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے
اس سے آپ ٹریفک کو آگے بڑھا سکتے ہیں
!…چند منٹوں میں آپ کی بات ہزاروں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے
رئیل اسٹیٹ کا بزنس کیسے کیا جائے؟
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کیا مستقبل ہے؟
اس حوالے سے آئندہ اقساط ملاحظہ فرمائیں