Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے پانچ رہنما اصول

596

کیا آپ رئیل اسٹیٹ کاروبار کے افق پر چمکنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ رئیل اسٹیٹ سے اپنی سوچ سے بڑھ کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں

تو آئیے۔۔۔۔

ہماری انگلی پکڑیں

ہم آپ کو لے چلتے ہیں

آپ کے خوابوں کی کامیابی کے  رازوں کی طرف

آپ کوئی نیا کاروبار کرنے جارہے ہیں یا آپ کامیابی سے کوئی کاروبار پہلے سے چلارہے ہیں ایک بات تو طے ہے کہ کاروبار میں ترقی کے ہر وقت مواقع موجود ہوتے ہیں۔ ہمیں اس میں سے اپنا حصہ لینے کےلئے اپنےآپ کو تیار کرنا ہوتاہے۔ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ خالی ہی رہتی ہے۔ کاروبار میں آگے بڑھنے کے لئے نئ حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جتنا بھی کاروباری منافع کیوں نہ کما رہے ہوں۔ مندرجہ ذیل پانچ اصولوں پر تھوڑی توجہ دے کر آپ اس منافع کو دوگنا بلکہ تین گنا تک بڑھا سکتے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ بزنس کو ترقی دینے کے پانچ سادہ سے اصول ہیں۔ درج ذیل میں ان کی تفصیل درج ہے۔

۔۱۔ تجربہ اور تعلیم:

کسی بھی کام میں آگے بڑھنے اور اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس کام سے متعلق مکمل معلومات اور تعلیم حاصل کریں۔ اور پھر اس تعلیم کو عملی طور پر آزمائیں۔ آپ کا کام جتنا زیادہ تجربہ کی آگ سے گزرے گا اتنا ہی زیادہ اس میں ترقی کے مواقع واضح تر ہوتے جائیں گے۔

لہذا آپ فارغ وقت میں زیادہ سے زیادہ رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے معلومات اکھٹی کریں

اس میدان میں کو جدید پیش رفتیں ہورہی ہیں ان کے بارے میں جانیں

۔2۔ اشیاء یا سروسز کا اعلی معیار اسی قیمت پر:

اپنے کاروبار کو دوسروں سے منفرد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کی پراڈکٹس یا سروسز دوسروں کے مقابلے میں اعلی معیار کی ہوں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ اعلی معیار کی پراڈکٹس اسی قیمت یا اس سے بھی کم قیمت پر لوگوں کو مہیا کی جائیں۔

اس حوالے سے آپ خیال رکھیں کہ لالچ میں آکر آپ کوئی بہت سستی چیز بہت مہنگے داموں نہ بیچیں

ہاں اپنا نفع ضرور رکھیں لیکن اگر کسی کو شکل سے بے وقوف سمجھ کر بہت لمبا ہاتھ مارنے کی کوشش کریں گے تو اوندھے منہ گرنے کا خدشہ ہے

3۔ کسٹمر کئیر:

اگر آپ کاروبار کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے گاہکوں کی ضروریات اور ان کی تکالیف کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کے کاروبار یا سروسز میں کیا ایسا ہے جو لوگوں کے لئے مفید ہے۔ اپنی کاروبار میں افادیت کے عنصر کا اضافہ کریں۔ اپنی پسند نا پسند سے زیادہ اپنے گاہکوں کی پسند یا ناپسند کا خیال رکھیں۔ اس طرح جو کاروبار تیار پروان چڑھے گا وہ مستقل طور پر اپکے کسٹمرز کی ڈیمانڈ لسٹ میں جگہ بنا پائیں گی۔

اس میں آپ یہ چیز شامل کرسکتے ہیں کہ ملاقات کا جو وقت گاہک کہے اسی پر ملیں

اگر آپ اپنی مرضی کے وقت پر گاہک کو میٹنگ کے لیے آنے پر اصرار کریں گے تو وہ شاید زیادہ برداشت نہ کرے اور انکار ہی نہ کربیٹھے

۔4۔ کسٹمر ہمیشہ درست ہوتا ہے:

غلطی سب سے ہوتی ہے اگر ہم غلطی کرتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہم سے بازپرس نہ کرے بلکہ اس کو بھلا کر آگے بڑھ جائیں۔ یہی اصول آپ کے گاہکوں پر بھی ہوتا ہے۔ اگر کبھی وہ غلط بات پر بھی اصرار کریں تو ان کے ساتھ بحث میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے تھوڑا ایکسٹرا ان کو سروس مہیا کرنے میں صرف کیا جائے۔ کسٹمر سروسز کا بہترین معیار آپ کے گاہکوں کو مطمئن کرے گا جس پر آپ کے گاہک نہ صرف خود دوبارہ آپ سے کاروبار کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی آپ کی طرف ریفر کریں گے۔

۔۵۔ ڈیٹابیس سافٹ وئیر:

بزنس کی ترقی میں جس چیز کی بہت اہمیت ہے وہ ہے اپنے کاروبار کی صحیح صورتحال کو سمجھنا۔ مخصوص اوقات میں کیا سیل ہوا؟ کس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے کس میں منافع زیادہ حاصل ہوا؟ کس چیز کی کاسٹ آف سیل زیادہ ہے؟ کون سے کسٹمر سے کتنا بزنس کیا اور کتنا منافع کمایا؟کتنے پیسے واجب الادا ہیں اور کتنے لوگوں سے لینے ہیں؟ خرچوں میں کتنا اضافہ ہوا اور کس مد میں زیادہ خرچہ ہوا؟۔۔۔۔ ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کا بروقت جواب ملنا بزنس کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے۔ ان سوالات کے جواب کتاب حساب کتاب سے حاصل کرنا ممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ اگر ہم اپنے کاروبار کو کمپیوٹرائیز کرلیں تو ان جوابات کا حصول ایک کلک کی دوری پر رہ جاتاہے۔ ایک اچھے سافٹ وئیر کی مدد سے ہم کیا حاصل کرتے ہیں۔ مٹرکس انفوٹیک سروسز mis92.com ایک اسی فرم ہے جو ایسے ہی ڈیٹابیس سافٹ وئیرتیارکرتی ہے۔ اس کا ایک سافٹ وئیر ”ایزی وئیر” کاروباری حضرات میں کافی مقبول ہوا ہے۔ یہ ایک انونٹری سافٹ وئیر ہے جو کہ ٹریڈنگ اور مینوفیکچرنگ کے اداروں میں کامیابی سے استعمال ہورہاہے۔ ایسے ہی کسی سافٹ وئیر کی آپ کے بزنس کو بھی ضرورت ہوگی تاکہ اپنی روزانہ کی کاروباری سرگرمیوں کا محفوظ ریکارڈ رکھ سکیں۔ اور پھر اس ریکارڈ کو اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے استعمال کرسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More