Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں کامیابی کے امکانات اور بھتری کے مواقع

299

نئی سوسائٹیز کی کتنی مانگ ہے؟
رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے کو کیا کیا پتہ ہونا چاہیئے؟
رئیل اسٹیٹ کے کام میں سرمایہ کرنی چاہیے؟ اور اس کے علاوہ بہت کچھ

جانئیے رئیل اسٹیٹ کے نشیب و فراز اس مضمون میں

لوگوں کو نئی نئی لوکیشن میں مکان اسلیئے چاہیئے ہوتا ہے کہ شہر کی ہنگامہ خیز زندگی میں کچھ لمحات سکون کے مئیسر ہوں جہاں ایک فیملی بغیر کسی مداخلت کے اپنا وقت گزار سکے۔
جتنی بھی سوسائٹیاں بن رہی ہیں، یا جہا ں ڈیولپمنٹ ورک جاری ہے، ان سب کی تفصیل ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو لازمی ہونا چاہیئے،اسکی ڈاکومینٹیشن پر عبور ہونا لازمی ہے، ورنہ کلائنٹ کے سامنے شرمندگی ہوتی ہے۔
اور اگر مارکیٹ میں ایک بار آپ کا تاثر غلط بیٹھ گیا تو اسے مٹانا بہت مشکل ہوجائے گا
رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ایک امانت ہے ، لین دین اور کلائنٹ کا اطمینان ہی اس کاروبار کا نصب العین ہے۔ لوگو ں کے پیسے کو دیکھ بھال کر لگانا، اس پر شرع منافع اور اس پیسے کو نقصان سے بچانا ، ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا کام ہوتا ہے، اسطرح تعلقات کی نوعیت کلائنٹ اور ایجنٹ کے درمیان ذاتی اور پر اعتماد ہو جاتی ہے۔
سوسائٹی کی اہمیت اسلیئے زیادہ ہوتی ہے کے ایک چھوٹے رقبے پر کافی آباد کھلے کھلے ماحول میں رہتی ہے اورضروریات زندگی کی تمام آسانیاں یکمشت حاصل ہو جاتی ہیں۔
ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بندے کی زمین اسکی ملکیت ہو جاتی ہے، اور زمین فی زمانہ سو نے کے بعد سب سے اچھی سرمایہ کاری ہے۔ زمین کا مالک ہو نا بذاتِ خود ایک اہمیت ہے۔ زمین اپنی ہو تو آدمی اپنی مرضی کی ڈیزائن کے مطابق گھر کی سیٹنگ کراتا ہے، اگرکو ئی تبدیلی بھی کرنی ہو تو وہ کراسکتا ہے۔
“نئی بننے والی سوسائٹیاں اسوقت لوگوں میں ڈیمانڈ بنا چکی ہیں، اور اب جسطرح سے آباد ی کا تناسب بڑھ رہا ہے اور شہر کے باہر سوسائٹیز کا وجود آرہا ہے، اس بات کی غمازی ھیکہ عنقریب پوری سپر ہائیوے ان سوسائٹیز کے دم سے پر رونق ہو جائے گی۔
 پلاٹس خریدنے کی کیا وجوہات ہیں؟
پلاٹس خریدنے کی وجوہات کافی ہیں ،مثلاً سب سے پہلے تو زمین اپنی ہوتی ہے۔ پلاٹس لوگوں کو ججتے ہیں،ریٹ مناسب ہوتے ہیں، شہر سے دور پرسکون ماحول میئسر ہوتا ہے اور سب سے بڑھکر boundary walls ، دوسرے اسپر آپ اپنی سہولت سے ڈیزائننگ (architechture designing) کرواسکتے ہیں ۔ یہ ایکfuture investmentہے جو آنے والے وقت میں دوگنا سے بھی زیادہ منافع دیگی۔
رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو کس چیز کی معلومات ہو نی چاہیئے ؟
اسے مارکیٹ کا ریٹ معلوم ہونا چاہیے
خریدار کی نفسیات کا علم ہونا چاہیے
جو پراپرٹی دے رہا ہے اس کی ساری خوبیاں اور فوائد معلوم ہونا چاہیے
کس چیز سے قیمت بڑھتی ہے کس سے گھٹتی ہے یہ معلوم ہونا چاہیے
نیز یہ سمجھنا چاہیئے کہ خریدار کے ذہن میں کیا خیا ل ہے ، اور فروخت کنندہ یا بیچنے والوں کو کیا بات یا چیز اکسا رہی ہے کہ وہ اپنا مکان، زمین فروخت کرے اور کتنے میں۔
ایک اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ہما را کلائنٹ یا گاہک چاہتا کیا ہے؟ “ایک عیش و آرام کا گھر، منظرِ عام ، ایکے خوبصورت باورچی خانہ، ایک میڈیا روم، یا ان سب سے کچھ زیادہ؟ پھر کہیں جاکر آپ ڈیل کر سکتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے قواعد و ضوابط طے ہونے چاہییں، اس اسٹیٹ ایجنسی کے پاس اس شعبہ کو چلانے کے لیئے licenseہو چاہیئے، لائسنس کی موجودگی سے آپ  authentic ہو جاتے ہیں۔ لائسنس اس بات کا ثبو ت ہوتا ہے کہ آپ مارکیٹ کو جانتے ہیں، اس سے ضروری کوائف کی معلومات، لوگوں میں رابطے، ایک اچھا آفس، اور تجربہ کار ہونا بہت ضروری ہے۔ضروری ہے کہ ایک اسٹیٹ ایجنٹ اپنا رجسٹریشن نمبرضرور حاصل کرے۔ اسطرح آپ ایک
authorized dealerکے طور پر مارکیٹ میں پہچانے جائینگے۔اور آپکو کلائنٹ بھی اہمیت دیگا۔
ایک اسٹیٹ ایجنٹ کو علاقہ کے حساب سے کام کرناچاہیے ۔ ایک علاقے میں کام کرنے سے ایک وہاں کی ضروریات سمجھ میں آجاتی ہیں۔ جس جگہ کا کام ہوتا ہے وہ سمجھ میں آجاتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم جن اسکیمز میں کام کر رہے ہیں، وہا ں ہم اکیلے نہیں، بہت سارے ایجنٹس اور ایجنسیاں ہیں، انکے بروکرز ہیں، اب ایک علاقے میں 200ایجنٹس ہو تو ، کس کو کیا منافع حاصل ہو گا۔ آپ خود سوچ لیں۔ اور ایجنٹ بھی مطمئن ہوگا کہ اپنے علاقے میں کام کر رہا ہے۔
کیا رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے؟
رئیل اسٹیٹ اس وقت واقعی میں ایک انڈسٹری کا درجہ اختیا ر کر چکی ہے، اور اس میں سب سے زیادہ منافع بخش اور فروغ دینے والی سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ مگر اس صنعت میں سرمایہ کاری سے پیشتر اس بات کا یقین کرلینا چاہیئے کہ “آپ کے ممکنہ کلائنٹس، گاہکوں اور صارفین کو کیا فائدہ حاصل ہو گا۔ اس کاروبار میں کامیابی کے امکانات اور بہتری کے مواقع ہیں۔بس آپ کے پاؤں جمانے کی دیر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More