Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

زمین خریدنے سے پہلے کن باتوں کا رکھیں؟؟

415

زمین خریدنے سے پہلے کن باتوں کا رکھیں؟؟
سب سے پہلے اس زمین کی تاریخ یعنی پچھلے پندرہ سالوں کی سرگرمیاں معلوم کریں
ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کے بارے میں معلوم کریں
معروف بلڈروں سے ہی خریدیں زمین
پیمنٹ چیک سے کریں
اور بہت کچھ منتظر ہے آپ کا اس رپورٹ میں

شہروں میں مکان بنانے قابل زمین کم بچی ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ اپنے آشیانے کے لئے علیحدہ یا بلڈر فلیٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن وہ لوگ جو ڈبہ کی طرح نظر آنے والے فلیٹ میں رہ کر تھک گئے ہیں، یا پھر کھلی جگہ پر آزادانہ مکان چاہتے ہیں وہ اپنے لئے پلاٹ کا ہی انتخاب کرتے ہیں. فلیٹ کے مقابلے کم قیمت ہونے اور تعمیر کی آزادی کے چلتے کئی طریقوں میں پلاٹ کی خریداری ہی بہتر مانی جاتی ہیں۔ اسی لئے کئی بلڈروں شہر سے 20 سے لے کر 50 کلومیٹر کے دائرے میں پلاٹ کا اختیار بھی پیش کر رہے ہیں۔ لیکن فلیٹ کی بجائے اپنا پلاٹ ہونا جتنا آ رامدہ ہے، زمین خریدنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ پلاٹ کے ساتھ بہت سے خطرے منسلک ہوتے ہیں۔ جنہیں خریداری سے پہلے آپ کو جان لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ طویل مدت کے لئے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں تو زمین میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ زمین میں کی گئی سرمایہ کاری طویل مدت میں کافی اچھا ریٹرن دیتی ہے لیکن ضروری ہے کہ اپ زمین میں پیسہ لگانے سے قبل کچھ امور پرتوجہ دیں۔

زمین کی تاریخ معلوم کریں

اگر آپ زمین میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس کا ٹائٹل کلیئر ہونا چاہئے ۔ آپ کو زمین کا دس سے پندرہ سال کا ریکاڑد معلوم کرلینا چاہئے ۔اس سے آپ کو یہ پتہ چل سکے گا کہ زمین کا ٹائیٹل کلیئر ہے یا نہیں۔اس پر کوئی تنازع یا مقدمہ تو نہیں ہے۔ ساتھ ہی آپ کو یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ جو زمین آپ خریدنے جارہے ہیں اس پر کوئی قرض تو نہیں لیا گیا ہے۔

فنڈ کا انتظام

اگر آپ صرف زمین خریدنے کے لئے لون لینا چاہتے تو آپ کو نیشنلائزڈ بینک سے قرض نہیں ملے گالہذا آپ کو اس کام کے لئے نجی فنڈ کا استعمال کرنا پڑسکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اعلی افسر کے مطابق نیشنلائزڈ بینک صرف زمین خریدنے کے لئے لون نہیں دیتے حالانکہ آپ کو پروجیکٹ کے لئے لون مل سکتا ہے‘ جس میں زمین بھی شامل ہوگی۔دوسری طرف زمین خریدنے کے لئے دئے جانے والے لون پر ہوم لون کے مقابلے سود کی شرح بالعموم زیادہ ہوتی ہے۔

ٹاون شپ میں زمین خریدنے پردیں توجہ

عام طور پر جو پلاٹ ٹاون شپ کے اندر ہوتے ہیں ان میں تنازع کا خطرہ کم رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ ٹاون شپ کے لئے زمین خریدنے کی ذمہ داری بلڈر کی ہوتی ہے ۔ ایسے میں وہ زمین سے متعلق تمام ضروری ضابطوں کو پورا کرنے کے بعد ہی پلاٹ کاٹتا ہے۔ اس کے باوجود آپ کو زمین سے متعلق دستاویزات کو اچھی طرح جانچ لینی چاہئے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ٹاون شپ سے باہر کسی زمین میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اس صورت میں زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کے بارے میں معلوم کریں

کئی مرتبہ بلڈر ٹاون شپ ڈیولپ کرنے کے لئے زمین خرید کر پلاٹ تو نکال دیتے ہیں لیکن اسے ڈیولپ نہیں کرتے۔ ایسے بلڈر کسٹمرس سے وعدہ تو کرتے ہیں کہ وہ ٹاون شپ میں سڑکیں‘ سیور ‘ اسٹریٹ لائٹنگ اور سوئمنگ پل جیسی سہولیات دیں گے لیکن پراپرٹی فروخت کردینے کے بعد اس پر عمل نہیں کرتے ۔ اس لئے کسی ٹاون شپ میں پلاٹ خریدنے سے قبل پراپرٹی کے دستاویزات بھی جانچ لیں۔ اگر ان ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں پر کام شروع ہوگیا ہے تو یہاں کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے میں فائدہ ہے۔

لینڈ یوز دیکھیں

اپارٹمنٹ کے مقابلے میں زمیں کی خریداری زیادہ پیچیدہ ہے۔زمین خریدنے میں دھوکہ دہی کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ اس لئے زمین میں سرمایہ کاری سے پہلے لینڈ یوز کی جانکاری حاصل کرلینی چاہئے ۔ا یسا نہ ہو کہ آپ جس زمین میں سرمایہ کاری کررہے ہیں وہ بعد میں ایگری کلچرل لینڈ نکل آئے ۔ ایسی صورت میں آپ کو پریشانی پیش آسکتی ہے۔اس سلسلے میں معلومات کے لئے آپ مقامی اتھارٹی کی مدد لے سکتے ہیں۔

چیک سے کریں پیمنٹ

جب آپ پراپرٹی خریدرہے ہیں تو تمام ادائیگی چیک میں کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے ا س کے باوجود آپ کی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ آپ خریداری کے لئے زیادہ سے زیادہ ادائیگی چیک کے ذریعہ سے کریں۔ اس سے مستقبل میں کوئی پریشانی ہونے کی صورت میں آپ کے پاس ادائیگی کا دستاویز موجود ہوگا۔

معروف بلڈروں سے ہی خریدیں زمین

جب بھی آپ زمین میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ کریں تو اچھا یہی ہوگا کہ کسی معروف بلڈر کے پروجیکٹ میں ہی سرمایہ کاری کریں۔ جن بلڈروں کی ساکھ اچھی رہی ہے ان سے زمین خریدنے میں دھوکہ دہی کا خطرہ کم رہتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More