پاکستان کی ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دیں
پاکستان جو ظاہری حسن سے مالامال ہے کی طرف سیاح حضرات کا اتنا رجحان نہیں جتنی توجہ کا یہ مستحق ہے
پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ناکامی کی ذمہ داری کسی حد ٹریول اینڈ ٹور ایجینسیز پر بھی عائد ہوتی ہے
چنانچہ انہوں نے پاکستان کی سیاحت کو اتنا خوبصورت اور پرکشش بنا کر پیش ہہ نہیں کیا کہ لوگ اس طرف کھنچ سکیں زیر نظر مضمون میں آپ پڑھیں گے کہ پاکستان
میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں
کس طرح نت نئے اور جاذب طریقوں سے لوگوں کو سیاحت پر آمادہ کیا جائے
پڑھیے ۔ جانئے ۔سیکھیے اور آزمائیے
ہمارے ملک کی ساحتی دلکشی مھنحو داڑو سے لے کر ہڑپہ تک کی باقیات، کوہِ ہمالیہ کے پہاڑی سٹیشنز جو موسم سرما کے کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، پاکستان سات ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی چوٹیوں کا گھر ہے، جو دنیا بھر میں مہم جو کوہ پیما ؤں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، خاص طور پر کےٹو۔
شمالی پاکستان میں بہت سے پرانے قلعے ہیں، ہنزا اور چترال وادی میں چھوٹی سی کلاش کمیونٹی کا گھر ہے . تاریخی خیبر پختون خواہ کا رومان وقت کو روکنے والا افسانوی نظارہ ہے،
لاہورپاکستان کا ثقافتی دارالحکومت ہے، جہاں مغلیہ تعمیرات کے بہت شاہکار ہیں جن میں بادشاہی مسجد، شالیمار باغ ، جہانگیرکا مقبرہ اور لاہورکا شاہی قلعہ قابلِ ذکر ہیں۔
در حقیقت، پاکستان میں دنیا کی بہت ساری انتہائی خوبصورت سبز و شاداب وادیاں، افسانوی پہاڑیوں اور اونچی چوٹیاں، تازہ پانی لی جھیلیں، سلامتی والے دریا، صحرا، لمبے ساحلوں کے ساتھ سمندر، تاریخی مقامات اور ورثہ، مذہبی مقامات، قدیم آرکیٹیکچر وغیرہ شامل ہیں
ہم بہت سے غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں. ہمیں واقعی اس صنعت کو فروغ دینے کے لئے سیروسیاحت کی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں مندرجہ ذیل اقدامات کرنا ہوں گے:
پی ٹی ڈی سی کو تمام سیاحوں کے لئے گائیڈ اور سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تمام سیاحتی مقامات پر تربیت یافتہ سیکورٹی افسر ٹورسٹ گائیڈآفیسر مقرر کرنا ہوں گے
ہمیں غیر ملکی سیاحوں کے لئے نرم و آسان ویزا پالیسی، مناسب سیاحتی ویزا فیس اور امیگریشن قواعد بنانا ہوگے.
ہمیں قدرتی ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے اورخاص طور پر پاکستانی وائلڈ لائف کی دیکھ بھال اور اس کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہمیں سرسبزوشاداب پاکستان اورقدرتی ماحول کوترقی و ترویج دینا ہو کی
پاکستان آنے کے لئے جہاز، روڈ، ریل اور سمندرسے رسائی فراہم کریں.
سیاحوں کو ورلڈ کلاس آرام دہ اور پرسکون نقل و حمل کی سہولیات اور روڈ نیٹ ورک فراہم کریں
مختلف زبانوں میں سیاحوں کی رہنمائی کے لئے گائیڈز کو اچھی تربیت دی جائے
نئے راستوں پر زیادہ ٹرین سفاری کی سہولیات فراہم کریں
زیادہ کیبل کار پروجیکٹ لگائیں
ہیلی سفارری کوعام کریں
اونٹوں اور جیپ سفارپز کوپمارے صحرا آؤں میں متحدہ عرب امارات کی طرح متعارف کرایا جائے
سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جانوراور پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے
بڑے شہروں اور سیاحتی مقامات کے ارد گرد سیاحوں کے مرکزتعمیر کریں جہاں ہرملائیشیا کی طرح روز آرٹ اور ثقافتی شو پیش کیے جائیں
مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی کے لئے مزید ٹورسٹر انفارمیشن سینٹرز (ٹی آئی سی) قائم کیے جائیں
پی ٹی ڈی سی موٹلز کوورلڈ سٹینڈرڈز کے مطابق سہولیات اور سیاحت کی خدمات کے لئے اپ گریڈ کیا جائے
تمام ہوٹل، موٹلز اور سیاحتی مقامات کی ریزویشن آن لائن رئیل ٹائم میں پرکشش ٹور پیکجز کے ساتھ ہوں
تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ ٹرانزیکشن کے لئے کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ ادائیگی کی سہولیات فراہم کریں
ہمارے سیاحتی مقامات کو خوبصورت رنگوں سے مزئین کیا جائے
روزانہ ثقافتی رقص و موسیقی کے شوز کا اہتمام کیا جائے
ہمیں بین الاقوامی میڈیا میں اپنی سیاحت کو فروغ دینا چاہیے
سیروسیاحت انڈسٹری سے منسلک چھوٹی سروسز فراہم کنندہ کمپنیاں جن میں ٹرانسپورٹرز ، ہوٹلز اور کھانا پینا فراہم کرنے والوں کو آسان قرض اور پیشہ ورانہ ٹریننگ دئ جائیں
ساحتی مقامات پر مفت عوامی ٹوائلٹ اور باتھ رومزکے قیام اورانکی دیکھ بھال کی زمہ داری حکومت پرہو