Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

پاکستان کے 5خوبصورت ترین سیاحتی مقامات

384

پاکستان کے 5خوبصورت ترین سیاحتی مقامات
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ دو انتہائوں کے درمیان لٹکتا رہا ہے۔ ایک طرف قدرت کے انعامات ہیں جو پاکستان کو چارموسموں اور خوبصورت لینڈ سکیپ کا ملک بناتی ہیں تو دوسری انتہائوں پر ہماری سیاسی اور طاقتی مشینری اور لوگوں کے سماجی رویے ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی شہرت کا حوالہ امن عامہ کی صورت حال، دہشت گردی ، فرقہ واریت  اور کرپشن کو بناتے ہیں۔ سیاست کے جھمیلے اور ریاست کے مسائل اپنی جگہ مگر آج کے اس بلاگ میں ہم آپ کو پاکستان کے ان خوبصورت مقامات کا ایک تعارف پیش کرتے ہیں

وادی نلتر

گلگت سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیو پر موجود نلتر وادی جلترنگ بکھیرتی جھیلوں سے بھری وادی ہے۔ سیاح جب اس وادی میں پہنچتے ہیں تو ان کے منہ سے یہی الفاظ نکلتے ہیں کہ یہ وادی اس دنیا کا حصہ ہی نہیں ہے۔ اگر کسی بھی شخص کو مرے بغیر جنت کے نظارے لینے ہوں تو اسے ایک بار اس وادی کی سیر کے لیے ضرور جانا چاہیے۔

وادی نیلم

آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفر آباد سے شمال کی جانب تائو بٹ کی طرف جائیں تو جلد ہی آپ 240کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل وادی نیلم میں داخل ہوں گے۔ سبزے کی چادر، مسحور کن آبشاریں، پرکشش ترین جھلیں، ہرے جنگل،بیج میں سے گزرتا دریائے نیلم،برف سے ڈھکے پہاڑتوکہیں سبزے میں لپٹی چٹانیں۔۔۔ بابر نے غالبا یہی وادی دیکھ کر کہا تھا کہ فردوس بروئے زمیں است،ہمیں است وہمیں است و ہمیں است۔

شنگریلا ریزارٹ

پاکستان کے انتہائی شمال میں موجود سکردو کا شنگریلا ریزارٹ حسن،نفاست،اور فطرت کا شاہکار کہا جا سکتا ہے۔ سیاح اس مقام پر جاکر یوں محسوس کرتا ہے کہ گویازندگی کا ایک بڑا سنگ میل طے ہوگیا۔ جہاں زبان حسن کے بیان سے عاجز آجاتی ہے۔ جہاں ہر سانس کی آواز سنائی دیتی ہے۔ سرما کی سفید برفیلی چادر جب پگھلتی ہے اور سبزہ سر اٹھاتا ہے تو یہ منظر انسانی آنکھ پر حسن کے وہ رنگ بھی کھول  دیتا ہے جو چشم آدم سے پوشیدہ چلے آرہے تھ۔

دیوسائی کا میدان

مغربی ہمالیہ سے متصل دیوسائی کا میدان آٹھ ماہ تک برف کی دبیز تہہ کے نیچے دبا رہتا ہے مگر جب یہ برف پگھلتی ہے تو اتنے رنگ کے پھول لہلہاتے ہیں کہ انسان حیرت کی تصویر بنا انہیں دیکھتا رہتا ہے۔ 3000کلومیٹر کے رقبے پر محیط دیوسائی کا میدان شمالی علاقوں کی روایت کے برعکس درختوں سے بالکل محروم ہے۔ مگر سبزے کی چادرپر ہزار رنگ کے پھول سیاحوں کے لیے دلچسپی کا سامان رکھتے ہیں۔

ضلع گھانچے

گلگت بلتستان کا الگ تھلگ سا ایک علاقہ جہاں فطری اور انسانی حسن ایک جان ہوتے نظر آتے ہیں۔ ایک طرف اس علاقے کے لوگ ہیں جو مہمان نوازی اور اچھے اخلاق کے حوالے سے مشہور ہیں تو دوسری طرف قدرت کا حسن اپنی عریاں ترین حالت میں بکھرا پڑا ہے۔ ضلع کے مرکزی مقام ہے کھپلو جو اپنے دریائوں اور پہاڑی جھرنوں کی وجہ سے ہمیشہ غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More