Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

Ghareeb Loog the, Loogon k aakhri din the – Ali Zaryoun

318

غریب لوگ تھے ، لوگوں کے آخری دن تھے
مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے

بوقتِ فجر تووں پر بہار جاگتی تھی
دھمال کرتی دوپہریں، قلندری دن تھے

جواں گھروں سے نکلتے تو مائیں ڈرتی نہ تھیں
امان سب کے لیے تھی ، محبتی دن تھے !

کوئی گلا نہیں کٹتا تھا بے خدائی پر
فسادِ واعظِ خونخوار سے تہی دن تھے

وہ چلمنیں کہ دریچوں کے بھید جانتی تھیں
سہیلیوں کے اشارے تھے رونقی دن تھے !

وبائیں عام نہ تھیں، اور دعائیں خام نہ تھیں
سلامتی بھری راتیں تھیں،روشنی دن تھے

بزرگ مصرع اٹھاتے تھے ، یار سنتے تھے
حسین اُردوئی شامیں تھیں، فارسی دن تھے!

اور آج مُڑ کے جو دیکھوں یقیں نہ آئے علی
کہ ایسے نور بھرے دن بھی عارضی دن تھے ؟؟

شاعر: علی زریونؔ
آواز: میثم عباس

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More