Tribe Republic
Tribe Republic is a Digital Tree having shoots of numerous digital initiatives

پراپرٹی ڈیلر اس کو پلو سے باندھ لیں

505

پراپرٹی ڈیلر اس کو پلو سے باندھ لیں
دنیا میں “زمین” واحد چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنی قیمت بڑھاتی ھے، ایک وقت تھا کہ “سونا” بھی اس صف میں شامل تھا، یعنی سونا اور زمین اپنی قیمت کبھی بھی کم نہیں ھونے دیتے تھے لیکن جب سے سونے کی قیمتوں کو عالمی منڈی نے کنٹرول میں لیا تب سے اسکی قیمت میں کمی بیشی ھونا شروع ہو گئی، اب صرف واحد “زمین کا کاروبار” ھے جس میں یہ منفرد خوبی ھے کہ یہ اپنی قیمت کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھاتا ھے، باقی تمام کاروباروں میں خام مال کی قیمت میں کمی بیشی لازم ھے کیونکہ اسکا تعلق براہ راست عالمی منڈیوں سے ھوتا ھے،
میں اپنے تمام معزز بھائیوں کو مشورہ دونگا کہ زمین کے کاروبار کو سیکھیں اور اس کا آغاز کریں،
زمین کے کاروبار کے مختلف طریقے ہیں
* بغیر انوسٹمنٹ کے زمین کا کاروبار
* پراپرٹی آفس کے ذریعے زمین کا کاروبار
* کم از کم ذاتی انوسٹمنٹ کے ذریعے زمین کا کاروبار
* مناسب انوسٹمنٹ کے ذریعے زمین کا کاروبار
* بطور انوسٹر زمین کا کاروبار
* گروپ یا کمپنی بنا کر زمین کا کاروبار
* آن لائن زمین کا کاروبار
* گھر، فلیٹس، اپارٹمنٹس اور دوکان کی صورت میں زمین کا کاروبار
* ھاؤسنگ سوسائٹی کی صورت میں زمین کا کاروبار
* کمرشل پلازے کی صورت میں زمین کا کاروبار
پس جس طرح کوئی بھی کام سیکھے بغیر نہیں آتا اسی طرح “زمین کا کاروبار” بھی سیکھے بغیر کرنا مشکل ھوتا ھے..
اللہ پاک نے “زمین کے کاروبار” میں رزق کے خزانے رکھ چھوڑے ہیں، زمین کے کسی بھی ایک ٹکڑے کا کوئی دوسرا ٹکڑا متبادل نہیں، پس زمین اپنی مناپلی کو سب سے زیادہ محفوظ رکھے ھوئے ھے اور آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ روز بروز اپنی قیمت کو بڑھوتری دیتی رھتی ھے،
کل کے جنگل آج کے خوبصورت شہر بن چکے ہیں، ویرانے آبادیوں میں بدل رھے ھیں جبکہ زمین کے ایک ہی ٹکڑے کو کئی نسلیں بیچ بیچ کر اپنے رزق کا حصول ممکن بناتی ھیں اور گزر جاتی ھیں جبکہ زمین کا وہ ٹکڑا اپنی جگہ پر قائم و دائم رھتا ھے..
زمین کے کاروبار میں خاص امانت و دیانت کا اھتمام ھو تو یہ کاروبار بندے کو کبھی بھی غریب نہیں ھونے دیتا..
“زمین کے کاروبار” کے حوالے سے میں فی سبیل اللہ تربیت کیلئے اس گروپ میں حاضر ہوں..
اللہ پاک ھمیں حلال، طیب اور وافر رزق عطا فرماۓ ۔۔
بغیر انوسٹمنٹ کے زمین کا کاروبار کیسے کیا جائے؟
جواب..
* آپ ایک پین اور ڈائری لے لیجیے،
* اپنے ایریا کے 100 پراپرٹی آفسز کو ٹارگٹ کیجئے،
* ھر آفس میں جا کر 2 کام کیجئے،
* ایک.. ھر آفس کی سیل کرنے والی پراپرٹیز اور ڈیمانڈ پراپرٹیز کی تفصیل معلوم کرتے جائیے،
* دو.. ھر آفس میں اپنے پاس ڈائری میں درج سیل ھونے والی پراپرٹیز اور ڈیمانڈ پراپرٹی بھی نوٹ کرواتے جائیے،
* اس طرح آپ ایک اچھے پراپرٹی ایڈوائزر بن جائیں گے،
* جیسے ہی کسی آفس کو آپکے پاس موجود کسی بھی دوسرے آفس کی پراپرٹی پرچیز کرنا ھوگی وہ آپ سے رابطہ کرے گا اور آپ یہ سودا کروا کر اپنا کمیشن وصول کرلیں گے،
مثلاً کوئی پراپرٹی ایک کروڑ کی مالیت کی ھے جو آپ نے سیل کروا دی تو آپکا اسمیں کم از کم ایک فیصد کمیشن ھے یعنی ایک لاکھ روپے..
بس اس کام میں محنت، ھمت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ھوتی ھے..

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More